اَصناف
ِاَدب کی تعریف اور اقسام
صِنف کے لُغوی
معنی قِسم/جِنس/نسل /ذات کےہیں ۔
(صنف کی جمع اصناف ہے۔) اَصنافِ ادب سے مراد ادب کی اقسام ہے۔
اَصناف ِادب کے
دو حصے ہیں ایک اصنافِ نثر اور دوسرا
اصنافِ نظم۔
1: اَصنافِ نثر:-
بہترین الفاظ کو سادہ اور عمدہ انداز سے لکھنا اصنافِ نثر کہلاتا ہے۔ اس میں جملے کی بناوٹ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔اصناف نثر میں
مضمون، طنزو مزاح ، انشائیہ، تنقید، کالم نگاری، خط، کہانی، افسانہ، ناول، آپ بیتی،
جگ بیتی، مکالمہ ، ڈراما، خاکہ/کردار
نگاری ، داستان / قصہ، سوانح عمری/ سوانح حیات، سرگزشتِ حیات/ خود نَوِشت ، سفرنامے فلم اور پیروڈی وغیرہ شامل ہیں۔
2: اَصناف سخن:-
بہترین الفاظ کو بہترین انداز میں لکھنا یا بیان کرنا اصناف
سخن کھلاتا ہے۔ اس میں جملے کی ساخت ، الفاظ کی ترتیب اور گرائمر پر توجہ نہیں دی جاتی۔ شعری اصناف سخن
میں نظم ،غزل، قصیدہ،نعت،حمد،منقبت ، مرثیہ، مثنوی ، مسدس،مخمس ، نَوحہ،گمان، اشلوک،کافی،رُباعی،
ہائیکو، سہرا اور لوری وغیرہ شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ کی رائے کا ہم احترام کرتے ہیں۔
نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔