اردو نوٹس برائے جماعت نہم و دہم کے اس بلاگ میں آپ کو خوش آمدید ..... EVERY DAY IS TEACHERS DAY...... ۔۔۔

جماعت نہم

تصاویر برائے اردو تخلیقی تحریر

فیچر پوسٹ

روز مرہ، محاورہ، ضرب المثل

روزمرہ، محاورہ اور ضرب المثل  روزمرہ،   محاورے اور ضرب الامثال کسی بھی زبان کا حسن ہوتے ہیں۔ خاص کر اردو زبان کے محاورے اس کا سب...

جمعرات، 29 مارچ، 2018

رسمی خط اور غیر رسمی خط میں فرق

رسمی خط اور غیر رسمی خط میں کیا فرق ہوتا ہے؟
رسمی خط:
رسمی خط کاروباری یا پیشہ ورانہ مقاصد کے لئے حکام ، افسران یا عہدیداران کے نام ذہن میں مخصوص مقصد کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ اس میں تکریم کے بعض الفاظ کو خاص اہتمام کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

رسمی خط لکھنے کے لئے نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں:
خط کا   فارمیٹ (نمونہ /ساخت) مناسب شکل میں لکھیں ۔
مقام روانگی(مکتوب نگار کا پتا)۔۔۔
تاریخ روانگی۔۔۔
مکتوب الیہ ۔۔۔ جسے خط لکھا جارہا ہو  کے لیے تکریم یا تعظیم کے الفاظ  کا استعمال کریں ۔۔۔۔
جیسے مکرم و محترم / جناب محترم / محترمہ  
مکتوب الیہ / وصول کنندہ کے نام اور عہدے کا صحیح تذکرہ کریں۔
سلام مسنون۔۔۔۔
ہمیشہ خط لکھنے کے عنوان کا ذکر کریں۔۔۔
پہلے پیراگراف میں ہی خط لکھنے کی وجہ لکھیں۔۔۔
رسمی خط ہمیشہ جامع اورمسئلے کے مطابق ہی ہوتا ہے۔
رسمی خط کو خواہ مخواہ طول نہ دیں ۔
خط میں ہمیشہ انتہائی شائستہ لہجے / الفاظ کا استعمال کریں۔
اپنا پتا/ایڈریس اور تاریخ صحیح لکھیں۔
رسمی خط کا اختتام شکریے کے ساتھ ہونا چاہیے۔
“" آپ کا شکریہ"  /  "آپ کی عین نوازش ہوگی "استعمال کریں۔
آخر میں اپنے نام اور پتا لکھنے سے پہلے "والسلام / خاکسار/ آپکا  مخلص"  ضرور لکھیں۔


غیر رسمی خط:
دوستوں اور رشتہ داروں کو غیر رسمی خط لکھا جاتا ہے. خط لکھنے کا مقصد شکایت یا انکوائری کرنے کے لئے نہیں ہوتا ہے. بے تکلفانہ انداز اپنایا جاتا ہے۔ غیر رسمی الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔غیر رسمی خط ایک فری اسٹائل سوئمنگ سمجھا جا سکتا ہے جہاں آپ اپنی مرضی کے طور پر سٹائل اور لکھنے کے لئے آزاد ہیں. کوئی سیٹ فارمیٹ نہیں ہے، اور رسمی انداز اور جناب کا استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کی رائے کا ہم احترام کرتے ہیں۔

نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔